9 رمضان 1445 هـ   19 مارچ 2024 عيسوى 8:36 am کربلا
موجودہ پروگرام
مین مینو

2020-06-21   1037
عنوان الكتاب:

اقتصادنا

الكاتب:

آیت اللہ شھید باقر الصدر رحمۃ اللہ علیہ

نبذة عن الكتاب :

اِقْتصادُنا،:  سید محمد باقر صدر قدس سرہ  کی اسلامی اقتصاد کے بارے میں لکھی ہوئی کتاب ہے۔ اس کتاب کو لکھنے کا ہدف، اسلامی اقتصاد کے مبانی اور اس کا دوسرے اقتصادی بڑے مکاتب سے فرق کو بیان کرنا تھا۔ اس کتاب میں مارکسیزم اور سرمایہ داری نظام کو بیان کرنے کے بعد ان کو نقد کیا ہے اور پھر اسلامی اقتصادی نظام کو بیان کیا ہے۔ اسلامی اقتصاد میں شہید صدر کا سب سے اہم نظریہ، منطقہ الفراغ بھی  اسی کتاب میں ذکر ہوا ہے۔ اس کتاب کا مختلف زبانوں میں ترجمہ ہوا ہے اور اردو میں بھی اس کا ترجمہ موجود ہے۔

شہید صدر نے کتاب کی پہلی ایڈیشن کے دیباچے میں اسے اسلامی اقتصادیات میں غور و فکر کی ایک ابتدائی کاوش قرار دیا ہے جس میں اسلامی اقتصادیات کو منظم طور پر بیان کیا ہے۔ آپ کے کہنے کے مطابق اس کتاب کو لکھنے کا ہدف یہ تھا کہ اسلامی اقتصادی کے بنیادی نظریات اور مبانی بیان کئے جائیں، اور دوسرے بڑے اقتصادی نظام کے ساتھ باہمی فرق کو بیان کریں اور اسلامی اقتصاد کو اسلام کے دوسرے اجزاء کے ساتھ

اقتصادنا لکھے ہوئے آدھی صدی گزرنے کے بعد بھی یہ کتاب اسلامی اقتصادیات میں اہم کتاب سمجھی جاتی ہے اور دنیا کی مختلف یونیورسٹیوں میں اسلامی اقتصادیات میں اہم کتاب سمجھی جاتی ہے۔ اسلامی دنیا میں یہ کتاب صرف شیعوں سے خاص نہیں بلکہ بلکہ سنی ممالک جیسے مصر کی یونیورسٹیوں میں بھی پڑھایی جاتی ہے۔ڈاکٹر محمد مبارک لکھتے ہیں: کہ اقتصادنا، میں اسلامی اقتصادی نظریے کو اسلامی احکام میں تحقیق کرتے ہوئے فقہی کی اصالت کو محفوظ رکھتے ہوئے علم اقتصاد کی اصطلاحات کے ساتھ بیان کیا ہے۔

اقتصادنا کے «کتاب» کے نام سے دو حصے ہیں:

پہلی کتاب کے تین باب ہیں:

پہلی فصل: مارکسیزم کی معرفی اور نقد؛

دوسری فصل: سرمایہ داری کی معرفی اور نقد

تیسری فصل: اسلامی اقتصاد کے اصلی اصول

دوسری کتاب میں مندرجہ ذیل ابواب ہیں:

پہلی فصل: اقتصادی مکتب تک رسائی کے مراحل؛

دوسری فصل: پیداوار سے پہلے تقسیم کا نظریہ؛

تیسری فصل: پیداوار کے بعد تقسیم کا نظریہ؛

چوتھی فصل: پیدار کا نظریہ؛

پانچویں فصل: اسلامی اقتصاد میں حکومت کی ذمہ داری؛

چھٹی فصل: پیوست‌ہا

اقتصادنا متعدد زبانوں میں ترجمہ ہوچکی ہے اور کئی بار چھپ چکی ہے جن میں سے بعض مندرجہ ذیل ہیں:

اقتصادنا، طبع پژوہشگاہ علمی‌ تخصصصی شہید صدر، قم؛

اقتصادنا، طباعت دار الفکر بیروت؛

اردو میں بھی یہ کتاب دو جلدوں پر مشتمل، اقتصادنا کے نام سے چھپ چکی ہے


تحميل الكتاب :
جملہ حقوق بحق ویب سائٹ ( اسلام ۔۔۔کیوں؟) محفوظ ہیں 2018