18 شوال 1445 هـ   26 اپریل 2024 عيسوى 1:03 am کربلا
موجودہ پروگرام
مین مینو

 | امامت |  آخری وصی
2019-03-13   833

آخری وصی

آخری وصی کا نام محمد بن امام حسن عسکری ؑ ہے جو بارہ آئمہ میں سے آخری امام ہیں، ان کو مہدی منتظر کہا جاتا ہے اور ان کےوالد امام حسن عسکریؑ اور والدہ سیدہ نرجسؑ ہے۔آپؑ پندرہ شعبان دو سوپچپن ہجری کو پیدا ہوئے۔آپؑ کے والد نے آپؑ کی ولادت کی خبر کو عباسی حکام سے پوشیدہ رکھا کیونکہ عباسی حکمران آپؑ  کے مستقبل کے حوالے سے کی گئی پیشگوئیوں کے حوالے سے  آپ کے دشمن تھے۔

امام حسن عسکریؑ کی وفات کے بعد آپ ؑ کی غیبت صغری پانچ سال کی عمر سے شروع ہوتی ہے۔اس دوران آپ صرف اپنے سفیروں سے ہی ملاقات کرتے تھے،یہ سفیر ہی  آپ ؑ اور آپؑ کے شیعوں کے درمیان واسطہ تھے۔یہ سفیر لوگوں کے مسائل  کو آپ سے دریافت کرتے اور لوگوں کے واجبات کو آپ تک پہنچاتے تھے،ستر سال تک ایسے ہی جاری رہا۔ستر سال کے بعد آپؑ کی غیبت کبری شروع ہوتی ہے جو آج تک جاری ہے اس میں سفیروں کا دور ختم ہو گیا اور آپ سے ملاقات بھی  ختم ہو گئی۔آپؑ  اللہ کے حکم سے ظہور فرمائیں گے جب آپ ؑ کے ظہور کے تمام مقدمات مکمل ہو جائیں گے تو  آپؑ ظہور فرمائیں گے۔آپؑ  زمین کو اس طرح عدل و انصاف سے بھر دیں گے جس طرح وہ ظلم و جور سے بھر چکی ہو گی۔امام مہدیؑ کی غیبت کے متعلق مسلمانوں کا عقیدہ یہ ہے کہ اللہ نے آخری زمانے  میں آپؑ کو بھیجے گا تاکہ وہ زمین پر عدل و انصاف کو نافذ کریں جس طرح یہ زمین  ظلم و جور سے بھر چکی ہو گی۔

جملہ حقوق بحق ویب سائٹ ( اسلام ۔۔۔کیوں؟) محفوظ ہیں 2018