| اسلامک جغرافی | یمن
یمن
یمن کا پورا نام جمہوریہ یمن ہے یہ جزیرہ نما عرب کے جنوب مغرب اور ایشیا کے مغرب میں واقع ہے جبکہ اس کے شمال میں سعودی عرب، جنوب میں بحیرہ عرب، مشرق میں سلطنت عمان ہے اور مغرب میں بحر احمر کی ساحلی پٹی ہے۔
یمن کی سرزمین کی خصوصیات دیکھی جائیں تو اس کے ساحلوں پر جزیروں کی کثرت ہے اس کے مغربی اور جنوبی ساحلوں پر دو سو جزیرے واقع ہیں۔یمن کا رقبہ (555،000) مربع کیلومیٹر ہے ، اور اس کی آبادی (28،000،000) افراد پر مشتمل ہے۔
یمن کا دارالحکومت صنعا ہے ، یمن کے دونوں حصوں میں اتحاد کے وقت ایک معاہدہ کیا گیا تھا اس معاہدہ کے مطابق عارضی طور پر عدن کو یمن کا دارالحکومت مانا گیا۔یمن میں ۱۹۹۰ سے جمہوری نظام قائم ہے جب سے دونوں حصوں نے اتحاد کیا ہے۔یمن کے لوگ عربی زبان بولتے ہیں یہاں پر مہاریا زبان بولنے والوں کی اچھی خاصی تعداد مشرقی حصے میں موجود ہے،سوکوترا جزیرے کے باشندے اپنی سوکوترا زبان بولتے ہیں۔کئی زبانیں یمن کے علاقوں کو ایک دوسرے سے ممتاز کرتی ہیں۔یمن کا خطہ قدیم زمانے سے تہذیبوں کا مرکز رہا ہے،یہاں تین ہزار سال قبل مسیح میں بھی تہذیبیں رہی ہیں۔انتظامی طور پر چھ علاقوں میں تقسیم کیا گیا ہے،مرکزی حکومت کا نیم خودمختار نظام ہے،ہر علاقے کی اپنی پارلیمنٹ ہے اور ایک مقامی حکومت ہوتی ہے اس کے اکیس صوبے ہیں۔سب سے بڑا عدن ، پھر حدراموت ، پھر طائز اور پھر ہودیدہ ہے۔یمنی کرنسی یمنی ریال ہے۔
زیادہ تر یمنی زراعت پیشہ ہیں اور۲۰۱۱
سے یمن پر مسلط کی گئی جنگ کے بعد یمن کا انحصار بین الاقوامی امداد
پر ہے ۔یہاں تیل اور دیگر وسائل بہت کم ہیں اور ان سے درست استفادہ
بھی نہیں کیا گیا۔