2 جمادي الثاني 1446 هـ   4 دسمبر 2024 عيسوى 11:39 am کربلا
موجودہ پروگرام
مین مینو

 | اسلامی ممالک کے وسائل اور توانائیاں |  پانی اور اسلامی دنیا
2020-02-09   1479

پانی اور اسلامی دنیا

اسلامی دنیا میں کئی سمندر،بڑی جھیلین اور  دنیا کے بڑے دریا پائے جاتے ہیں۔زیر زمین پانی کا بڑا ذخیرہ بھی امت مسلمہ کے پاس موجود ہے۔اسلامی سرزمین پر بارش کی شکل میں باران رحمت  کا نزول ہوتا ہے جو پانی کا بڑا ذریعہ ہے۔یہ سب مل کر عالم اسلام کے لیے پانی کے بڑے ذخائر ترتیب دیتے ہیں۔پانی بہت بڑی دولت ہے جہاں یہ پانی اور بنیادی انسانی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے وہی اس کا صنعتی استعمال بھی بہت اہم ہے۔پانی سے بڑی تعداد میں مچھلیاں اور کھانے کے دیگر جانور حاصل کیے جاتے ہیں۔سمندر سے قیمتی موتی بھی نکلتے ہیں جو عالم اسلام کی آمدن کا بڑا اہم ذریعہ ہیں۔سمندر تجارت کا اہم ذریعہ ہیں ان کے ذریعے  مال برداری بہت آسان ہو گئی ہے جہاز  ٹنوں کے حساب سے وزن کو بڑی  آسانی سے ایک سے دوسری  جگہ منتقل کر دیتے ہیں۔موجودہ دور میں بندرگاہیں جو سمندر کے کناروں پر بنائی جاتی ہیں بڑی اہمیت اختیار کر گئی ہیں۔بڑے بڑے اسلامی شہر ان کے کناروں پر آباد ہیں۔پانی کی تجارت کی وجہ سے ان شہروں میں مالی آسودگی بھی ہے۔

اسلامی دنیا میں بعض ایسے دریا ہیں جو  کئی ممالک میں پھیلے ہوئے ہیں جیسے مصر اور سوڈان کے درمیان  دریائے نیل موجود ہے جس کا مربوط آبی نظام ہے اور دجلہ و فرات ترکی،شام اور عراق کے درمیان پانی کا نظام بناتے ہیں۔

سرکاری اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ اسلامی دنیا ہر سال 245 بلین مکعب میٹر پانی میسر ہوتا ہے۔اسلامی دنیا اپنے موجود پانی کا چھیاسٹھ فیصد استعمال کرتی ہے اور اس میں بھی نوے فیصد پانی زرعی مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔یہ کل زرعی رقبے  کا گیارہ اشاریہ تین فیصد بنتا ہےجس سے تقریبا ((658،000) کلومیٹر علاقہ سیرا ب ہوتا ہے۔پانچ فیصد صنعتی اور پانچ فیصد پانی گھریلو ضروریات کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ دوسری طرف ، پانی اسلامی دنیا کی زمینوں کے (500،000) مربع کلومیٹر پر پھیلا ہوا  ہے۔

اسلامی دنیا کے دریاوں کی لمبائی

دریائے نیل  دنیا کا سب طویل دریا ہے(6،695 کلومیٹر)

دریائے نائجر (4،700 کلومیٹر)

دریائے سندھ (2،900 کلومیٹر)

دریائے زمبیر (2،700 کلومیٹر)

 دجلہ دریا جس کی لمبائی 1،835 کلومیٹر

دریائے فرات (2،736 کلومیٹر)

دریائے سینیگال جس کی لمبائی 1،700 کلومیٹر

دنیا کی سب سے بڑی جھیلیں

کیسپیان جھیل جس کا رقبہ 438،000 کلومیٹر 2 ہے

83000 کلومیٹر کے رقبے کے ساتھ وکٹوریہ جھیل

ارال جھیل جس کا رقبہ 63،000 کلومیٹر 2 ہے

چاڈ جھیل رقبہ 16,000 کلومیٹر

بحیرہ مردار کا علاقہ (1،050 کلومیٹر 2)

دنیا کے سب سے بڑے جزیرے:

بورنیو جزیرہ ، ملائشیا جس کا رقبہ (743،000 کلومیٹر 2) ہے۔

سماترا جزیرہ ، انڈونیشیا جس کا رقبہ (475،000) کلومیٹر 2 ہے۔

اسلامی دنیا انتہائی اہم سمندر اور سمندر راستے عالم اسلام کے ساتھ واقع ہیں  عالم اسلام کی سمندری سرحد (102،347) کلومیٹر ہے ، اور اس کا علاقہ بحر ہند کے داخلی راستوں (مشرق میں ملائی اور سوماترا کے درمیان آبنائے ، اور آبنائے باب المندب یمن میں) ، اور بحیرہ روم کے بحری راستے اور مراکش میں آبنائے جبرالٹر شامل ہے۔

جملہ حقوق بحق ویب سائٹ ( اسلام ۔۔۔کیوں؟) محفوظ ہیں 2018