16 شوال 1445 هـ   25 اپریل 2024 عيسوى 6:17 pm کربلا
موجودہ پروگرام
مین مینو

 | اسلامک سٹیٹسٹکس (شماریات) |  غیر مسلم ممالک میں موجود مسلمان اقلیتوں کی اعداد و شمار
2020-06-23   623

غیر مسلم ممالک میں موجود مسلمان اقلیتوں کی اعداد و شمار

دنیا میں مسلمانوں کی ایک بہت بڑی تعداد غیر مسلم ممالک میں آباد ہے کچھ اعدادوشمار یہ بتاتے ہیں کہ (220) ملین یا اس سے زیادہ مسلمان غیر مسلم ممالک میں زندگی گزار رہے ہیں۔اعدادشمار کے مطابق یہ تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔مسلمانوں کی تعداد میں یہ اضافہ مندرجہ ذیل وجوہات میں سے کسی ایک وجہ سے ہو رہا ہے:

ان ممالک کی آبادی بڑھ رہی ہے اس لیے مسلمانوں کی آبادی بھی اسی حساب سے بڑھ رہی ہے۔

یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ بہت سے ممالک میں غیر مسلم اسلام قبول کر رہے ہیں اس وجہ سے آبادی بڑھ رہی ہے۔

اسلامی ممالک سے تارکین وطن مسلسل ان ممالک میں پہنچ رہے ہیں اور پچھلے کچھ عرصے میں یہ تعداد کافی بڑھ گئی ہے۔

مسلمانوں کی تعداد تو بڑھ رہی ہے مگر ان ممالک میں مسلمانوں کی اصل تعداد ہے کیا؟ اس کو جاننے میں کافی دشواریاں ہیں جس کی مندرجہ ذیل وجوہات ہیں:

پسماندہ ممالک بالخصوص بعض افریقی  ممالک  اعداد شمار کو کوئی خاص اہمیت ہی نہیں دیتے  اس لیے مسلمانوں کی تعداد فقط انداز وں پر بتائی جاتی ہے اصل تعداد کا پتہ نہیں چلتا۔

کچھ ایسے ممالک ہیں جہاں مسلمانوں پر تشدد کیا جاتا ہے ان کو تعصبات کا نشانہ بنایا جاتا ہے اس لیے وہ اپنی اسلامی شناخت چھپاتے ہیں اس طرح مسلمانوں کی اصل تعداد ان  کی اس تعداد سے بہت زیادہ ہے جو حکومتیں بتاتی ہیں جیسے چین میں ایسا ہوتا ہے۔

کچھ خاص ممالک  جہاں کمیونسٹ حکمران ہیں وہ غلط اعداد و شمار تیار کرتے ہیں تاکہ مسلمانوں کی تعداد کو کم ظاہر کریں۔کچھ حکومتیں اس بات سے بھی خوفزدہ ہیں کہ اگر سچائی سے آگاہ کر دیا تو اس سے ان کی عوام متاثر ہو سکتی ہے۔

کچھ ممالک کی پالیسی یہ ہوتی ہے کہ وہ مذہبی بنیادوں پر مردم شماری ہی نہیں کرتے  بہانہ کرتے ہیں کہ اس سے فرقہ ورانہ تناعات بھڑک سکتے ہیں ۔اگر یہ ممالک اندازا آبادی بتائیں تو سوال ہو گا کہ یہ اندازہ کس نے لگایا ہے؟اگر کسی اسلامک ریسرچ سنٹر نے لگایا ہے تو مسلمانوں کی تعداد کو بڑھا دیا ہو گا اگر اس اندازہ کو لگانے والے غیر مسلم تھے تو انہوں نے اس اندازا تعداد کو کم کر دیا ہو گا۔

جملہ حقوق بحق ویب سائٹ ( اسلام ۔۔۔کیوں؟) محفوظ ہیں 2018