15 شوال 1445 هـ   24 اپریل 2024 عيسوى 10:26 am کربلا
موجودہ پروگرام
مین مینو

 | اسلامک سٹیٹسٹکس (شماریات) |  عالم اسلام کا جغرافیہ
2020-06-20   2353

عالم اسلام کا جغرافیہ

عالم اسلام کا جغرافیہ مغرب میں طول البلد (18) اور مشرق میں طول البلد (140) کے درمیان پھیلا ہوا ہے، یہ خط استوا کے جنوب میں عرض البلد (10) کے درمیان ہے اور خط استوا کے شمال میں ہے۔عالم اسلام کا رقبہ تقریبا (32،274،322) مربع کلومیٹر ہے، جو دنیا کے کل زمینی رقبے کا ایک چوتھائی حصہ ہے۔

عالم اسلام کے ممالک کی زمینی سرحدوں کا رقبہ تقریبا (168،760) کلومیٹر ہے، پانی کے ذخائر کی بات کی جائے تو وہ نصف ملین مربع کلومیٹر سے تھوڑا سا زیادہ رقبے کو گھیرےہے ۔دنیا کا سب سے اہم پانی کا ذخیرہ فراہم کرنے والا دریا جو دنیا کا سب سے لمبا دریا بھی ہے وہ عالم اسلام کے ممالک میں بہتا ہے اسے دریائے نیل کہتے ہیں۔دریائے جائجر،دریائے سندھ،دریائے زمبیری ،دریائے دجلہ ،دریائے فرات،دریائے آمو اور دریائے سینیگال اسلامی ممالک کے اہم دریا ہیں۔

دنیا کی اہم سمندری گزرگاہیں عالم اسلام کے پاس ہیں اور یہ سمندر وسائل سے بھرپور ہیں عالم اسلام کی سمندری حدود کا تخمینہ (102،347) کلومیٹر ہے ۔دنیا کو ملانے والی یہ اہم بحری گزرگاہیں یمن میں باب المندب جیسے اہم بحری مقام کو شامل ہیں اسی طرح بحر روم میں داخلے کا اہم راستہ نہر سویز عالم اسلام کے پاس ہے ایک اور اہم راستہ آبنائے جبرالٹر مراکش میں ہے۔

قزاقستان رقبے کے لحا سے عالم اسلام کا سب بڑا ملک ہے، جس کا رقبہ (2.717،300) مربع کلومیٹر ہے۔ قزاقستان دنیا  کا  رقبے کے لحاظ سے گیارہواں بڑا ملک ہے،اس کےبعد الجزائر  عالم اسلام کا سب سے بڑا ملک ہے جس کا رقبہ (2،381،740) مربع کلومیٹر   ہے ۔اس سے پہلے عالم اسلام کا دوسرا بڑا ملک سوڈان تھا اس کے جنوبی حصے کی علیحدگی کے بعد اب یہ پیچھے چلا گیا ہے۔

مالدیپ رقبے کے لحاظ سے سب سے چھوٹا اسلامی ملک ہے، جس کا رقبہ صرف (300) مربع کلومیٹر ہے، اور اس سے بڑا بحرین ہے جس کا رقبہ (620) مربع کلومیٹر ہے اور تیسرے نمبر پر کوموروس ہے جو(2170) مربع کلومیٹر کے رقبے پر مشتمل ہے۔

جغرافیائی طور پر، اسلامی ممالک چار براعظموں میں بٹے ہوئے ہیں ، زیادہ تر اسلامی ممالک ایشیا اور افریقہ میں واقع ہیں (27) ممالک ایشیاء میں واقع ہیں، جن کے نام آذربائیجان، اردن، ازبیکستان، افغانستان، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، ایران، پاکستان، بحرین، برونائی، بنگلہ دیش، ترکی، ترکمانستان، سعودی عرب، شام، تاجکستان، عراق، عمان ، فلسطین، کرغزستان، قطر، قازقستان، کویت، لبنان، مالدیپ، ملائشیا  اور یمن ہیں۔

26 ممالک افریقہ میں ہیں ان کے نام یوگنڈا، بینن، برکینا فاسو، چاڈ، تیونس، الجیریا، کوموروس ، جبوتی ، سینیگال، سوڈان، سیرا لیون ، صومالیہ، ٹوگو ، گبون، گیمبیا ، گیانا، گیانا - بساؤ، کیمرون ، لیبیا ، مالی ، مصر، مراکش، موریتانیہ، موزمبیق، نائجر اور نائیجیریا ہیں۔

جنوبی مریکہ کے دو ممالک ہیں سرینام اور گیانا مسلم ممالک ہیں ۔یورپ کا ایک ملک البانیہ  مسلم ملک ہے۔

اسلامی دنیا میں بڑی بڑی جھیلیں واقع ہیں، جیسے کیسپین جھیل جس کا رقبہ (438،000) مربع کلومیٹر ہے ، پھر وکٹوریہ جھیل جس کا رقبہ 83،000 مربع کلومیٹر ہے ، پھر ارال جھیل جس کا رقبہ 63،000 مربع کلومیٹر ہے، پھر چاڈ جھیل ہے اس کا رقبہ لگ بھگ (16،000) مربع کلومیٹر ہے، پھر بحیرہ مردار جس کا رقبہ تقریبا (1،050) مربع کلومیٹر تک پہنچتا ہے۔

جملہ حقوق بحق ویب سائٹ ( اسلام ۔۔۔کیوں؟) محفوظ ہیں 2018