| مراکزِاسلامی | اسلامی مراکز
اسلامی مراکز
مغربی اور مشرقی ممالک اور بالخصوص ان کے دارالحکومتوں میں مسلمان بڑی تعداد میں موجود ہیں۔پچھلی کچھ دہائیوں میں مسلمان طلبا ،تاجروں اور سیاحوں کی بڑی تعداد نے ان ممالک کا رخ کیا ہے۔جب مسلمان بڑی تعداد میں ان شہروں میں پہنچے تو انہوں نے محسوس کیا کہ انہیں اپنی شناخت کے تحفظ اور اپنے مذہبی فرائض کی ادائیگی کے لیے کچھ مراکز کی ضرورت ہے جہاں وہ مل جل سکیں اور اپنے مذہب پر عمل کر سکیں اس کے ساتھ ساتھ آزادی سے اپنے تہوار منا سکیں۔اس لیے ان ممالک میں مساجد کی تعمیر شروع ہوئی جس میں مسلمانوں نمازوں کے لیے جمع ہو سکتے ہیں اور دیگر مناسبات پر اجتماعات کر سکتے ہیں۔یہ بات بہت اہم ہے کہ مغربی ممالک میں مذہبی آزادی ہے اور اسلام اپنی ترقی پسندی اور پیغام کی بلندی کی وجہ سے وہاں جگہ بنانے میں کامیاب ہوا۔ویسے بھی شخصی آزادی کی وجہ سے وہاں بہت سی سہولیات میسر ہیں ۔اسلام کی جدید دور سے ہم آہنگ تعلیمات کی وجہ سے اسلام مقامی سطح پر بھی پھیل رہا ہے ۔بہت سے دوسرے مذاہب کے ماننے والے اور ملحدین اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر مسلمان ہوئے ہیں ۔مغربی ممالک میں مذہب سے متعلق سروے بتاتے ہیں کہ مسلمانوں کی تعداد میں بہت اضافہ ہو رہا ہے۔تعداد میں اضافہ کے ساتھ مساجد اور اسلامی مراکز کی تعداد میں بہت اضافہ ہوا ہے۔
اسلامی مراکز کے مندرجہ ذیل مقاصد تھے:
اسلام کا تعارف کرانا اور یہ بتانا کہ یہ اللہ کاآخری دین ہے جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لے کر آئے ہیں اور اللہ کے آخری نبی ہیں ۔
یہ تعارف کرانا کہ اسلام ہمدردی ، انسانیت ، انصاف ، مساوات ، اعتدال اور اعتدال پسندی کا دین ہے۔
ثقافتی تبادلے کا اہتمام کرنا
اس ملک میں موجود مسلمانوں کو باہمی طور پر جوڑنا
نماز اور دیگر اسلامی تقریبات کے انعقاد کا اہتمام کرنا
یونیورسٹیز اور دیگر سکالرز کے دوروں کا اہتمام کرنا
مسلمانوں کی ضروریات کو پورا کرنا
محققین کے لیے کتابخانوں اور دیگر تحقیقی وسائل کی فراہمی
کتابوں کو چھپنوا اور پھر انہیں عام لوگوں کو فراہم کرنا
دنیا بھر میں بڑے بڑے اسلامک سنٹرز قائم ہیں جو اسلام کی خدمت کر رہے ہیں ۔
دنیا کے اہم دارالحکومتوں کے مشہور اسلامک سنٹرز یہ ہیں:
واشنگٹن کا اسلامک سنٹر
روس کا اسلامی مرکز
پیرس کا اسلامک سنٹر
کیو کا اسلامی ثقافتی مرکز
بیونس آئرس کا اسلامی ثقافتی مرکز
ہیمبرگ کا اسلامک سنٹر
شکاگو کا اسلامک سنٹر
امام الخوئی انٹرنیشنل فاؤنڈیشن
لاس اینجلس کا اسلامی فیملی سنٹر
بڑی تعداد میں اسلامی سنٹرز کا قیام اسلام کے پھیلاو کا اشارہ ہے۔مزید لوگ اسلام کی طرف متوجہ ہو رہے ہیں۔