11 شوال 1445 هـ   20 اپریل 2024 عيسوى 8:19 am کربلا
موجودہ پروگرام
مین مینو

 | دین اسلام کیوں ؟ |  اسلام اللہ کا آخری دین
2019-02-25   2082

اسلام اللہ کا آخری دین

اللہ تعالی کی مہربانی اور اس کی رحمت تقاضا کرتی ہے کہ وقت کے گزرنے کے ساتھ ساتھ مختلف شہروں، قصبوں اور جگہوں کے لئے مختلف انبیاء اور رسل بیجھے جائیں، اور کوئی ایسا دور نہ گزرے کہ جس میں روئ زمین، اللہ تعالیٰ کی حجت اور نمائندہ سے خالی رہے اور بشر بغیر کسی رہبر اور پیشوا کے زندگی بسر کرے۔

ہم دیکھتے ہیں کہ اسلام سے پہلے بہت سارے مذاہب جیسے یہودیت، مسیحیت، اور دیگرادیان آئے، اور بشر کوکمال تک پہنچانے کے بہت سے مراحل طے کیے، اور جب انسان کمال کے سفر کو طے کرتے ہوئے اعلی انسانی درجہ اورمرحلہ تک پہنچا تو اللہ تعالی نے انسان کے لیے اسلام کودین بنایا، اوراسلام، اللہ تعالیٰ کی طرف سے تمام عالم بشریت  کے لیے قیامت تک کےلیے ایسا دین ہے جس کے بعد کوئی دین نہیں آئے گا، یوں اسلام تمام شریعتوں اور مذاہب میں سے کامل تراور جامع تر شریعت اور مذہب ہے، اور باقی تمام شریعتیں اسلام کی پیش بندی تھیں، اسی وجہ سے بنیادی مقاصد، اہداف، اور تعلیمات کے اعتبار  سے تمام الٰہی شریعتیں مشترک تھیں، اور ان میں صرف عمل کے طریقے مختلف تھے۔ لیکن ان تمام حقائق کے باوجود اسلام کا یہ طرہ امتیاز ہے کہ اس کی کتاب  یعنی قرآن ایک معجزہ ہے اور اس کے احکام، معارف اور تعلیمات قیامت تک کے لیے تمام عالم بشر یت کے لیے ہیں، یہ کتاب ان تمام تر تحریفات اور تغیرات سے بچی ہوئی ہے، جن سے سابقہ آسمانی کتب محفوظ نہ رہ سکیں۔ پس انسان کی نجات کا واحد ذریعہ یہ ہے کہ وہ دین مقدس اسلام کو اپنائے، اور اس کے مطابق عملی زندگی گزارے، اگر کوئی اس راہ کو چھوڑ کر کسی اور دین یا مذہب کی طرف جاتا ہے اور اس کے مطابق زندگی بسر کرتا ہے تو وہ گمراہ ہے۔ پس ہم کہ سکتے ہیں کہہ آدم ؑ سے لیکر خاتم النبیین محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تک سب کا دین ایک تھا، لیکن شریعتین مختلف تھیں۔

جملہ حقوق بحق ویب سائٹ ( اسلام ۔۔۔کیوں؟) محفوظ ہیں 2018