15 شوال 1445 هـ   24 اپریل 2024 عيسوى 3:15 pm کربلا
موجودہ پروگرام
مین مینو

 | اسلامک جغرافی |  سوڈان
2019-07-31   473

سوڈان

سوڈان کا پورا نام جمہوریہ سوڈان ہے۔ یہ بحیرہ اسود کے شمال مشرق میں واقع ہے، اس کی شمالی سرحدیں عرب جمہوریہ مصر اور لیبیا کے ساتھ  ملتی ہیں ،مغرب میں چاڈ اور وسطی افریقہ ہیں اور جنوب کی طرف جنوبی سوڈان کی نئی ریاست ہے۔

سوڈان پتھر کے زمانے سے متعدد تہذیبوں کا مرکز رہا ہے جیسے چاہنب تہذیب ،اسی طرح نوبیان کش تہذیب جس کی اپنی اقدار، اپنی مخصوص کوشتی زبان ہے اور جس کا اپنا رسم الخط تھا، اس کے بعد نوبیائی عیسائی خاندان کا دور آتا ہے اور آخر میں اور مسلمان سلطان اس کے حکمران بنے۔

سوڈان رقبے کے لحاظ سے افریقہ کا تیسرا بڑا ملک ہے، الجیریا اور جمہوری جمہوریہ کانگو کا رقبہ سوڈان سے زیادہ ہے۔ اس کے جنوبی حصے کی آزادی اور ایک الگ آزاد ریاست بن جانے  کے باوجود اس کا رقبہ تقریبا ((1886068) کلومیٹر ہے۔سوڈان کی آبادی 40،533،330  افراد پر مشتمل ہے۔دنیا کا عظیم دریا دریائے  نیل  یہاں دو حصوں مشرقی اور مغربی میں تقسیم  ہوتاہے ۔اسے  سفید اور نیلے نیل  کا نام بھی دیا جاتا ہے،سوڈان کا دارالحکومت خرطوم دریائے نیل کے کنارے واقع ہے۔

سوڈان نے تقریبا 62 سالوں کے بعد 1956 میں مصر اور برطانیہ سے آزادی حاصل کی۔سوڈان میں حکمرانی کا نظام وفاقی ہے ۔یہ انتظامی طور پر 18 ریاستوں پر مشتمل ہے ، جس میں 133 مقامی کونسلیں شامل ہیں۔سب سے اہم شہر الجزيرة والشمالية وشمال كردفان والنيل الأبيض ہیں، دارالحکومت خرطوم ہے۔سوڈان کی سرکاری زبان عربی ہے ، اس کے علاوہ تقریبا 300 مقامی زبانیں بولی جاتی ہیں۔جن میں  بیجا ، بداویت ، ٹگرے ، نوبیان اور شکریہ وغیرہ  بڑے پیمانے پر بولی جاتی ہیں۔

(٪ 96٪) سوڈانی مسلمان ہیں۔ یہاں مختلف صوفی سلسلے جیسے الخطیمیہ، تزنیہ، برہانیہ، سمانیہ اور قادریہ موجود ہیں اسی طرح فقہ جعفریہ کے پیروکار بھی موجود ہیں۔ 4٪  مسیحی سوڈان میں رہتے ہیں ان کے فرقوں میں پروٹسٹنٹ، کیتھولک، آرمینیائی اور قبطی ایتھوپیائی فرقہ شامل ہیں۔

جملہ حقوق بحق ویب سائٹ ( اسلام ۔۔۔کیوں؟) محفوظ ہیں 2018