10 شوال 1445 هـ   19 اپریل 2024 عيسوى 9:47 pm کربلا
موجودہ پروگرام
مین مینو

 | دین اسلام کیوں ؟ |  اسلام میں داخل ہونا
2019-03-19   1372

اسلام میں داخل ہونا

غیر مسلم کو مسلمان ہونے کے لئے ایک بنیادی چیز کی ضرورت ہوتی ہے اور وہ ہے کلمہ شہادتین کا اقرارکرنا۔(أشهد ان لا أله الا الله وأشهد ان محمدا رسول الله) اس کا مطلب یہ ہے کہ اس بندے نے خداوند متعال کی وحدانیت اور نبی کریم صلی اللہ وآلہ وسلم کی رسالت کا اعتراف کرلیا ہے۔ اور اسی سے اس کے اصول دین میں ایمان کاپتہ چلتا ہے جو کہ توحید،عدالت ،نبوت ،امامت اور قیامت ہیں، جس میں تقلید اور سنی سنائی باتوں پہ عمل نہیں ہوتا ہے۔ مسلمان ہونے کے بعد اس پر دین اسلام کے باقی احکام واجب ہوجاتے ہیں ،جیسے نماز،روزہ،حج، جہاد خمس زکوٰۃ ،امربالمعروف و نہی عن المنکر،تولا اور تبراوغیرہ۔

اسلام مسلمانوں میں تفریق کا قائل نہیں بلکہ ایک غلام بھی صحیح طریقے سے اسلام قبول کرلے اور احکام اللھی پر عمل کرے تو اللہ تعالیٰ اس کی ہرلغزشوں کوبھی معاف کر دیتاہے۔اسی طرح اسلام میں داخل ہونے کے بعد ایک مسلمان دوسرے مسلمان کے ہاتھ اوراس کی زبان سے بچ کے رہتاہے۔

پس سب مسلمان بھائی بھائی ہے اوراس تعلق کے ناطے ایک دوسرے پر طنز کرنا ،ناسزا کہنا،خیانت کرنا ،جھوٹ بولنا جائز نہیں ہے،تاکہ اس طرح وہ ایک دوسرے کےلئے آئینہ بن جائیں۔

جملہ حقوق بحق ویب سائٹ ( اسلام ۔۔۔کیوں؟) محفوظ ہیں 2018