16 شوال 1445 هـ   25 اپریل 2024 عيسوى 4:52 pm کربلا
موجودہ پروگرام
مین مینو

2020-08-04   563

تیونس

تیونس کا پورا نام جمہوریہ تیونس ہے ،یہاں صدارتی نظام قائم ہے  لیبرل نظام کے مشابہ ہے۔تیونش شمالی افریقہ میں واقع ہے،اس کے شمال  اور مشرق میں  بحیرہ روم ہے،اس کے مغرب میں جمہوریہ الجزائر ہے اور اس کے جنوب میں لیبیا واقع ہے۔

اس کا رقبہ (0000163) مربع کلومیٹر ہے ، اور اس کی آبادی (11) ملین افراد پر مشتمل ہے۔

انتظامی طور پرتیونس کو چوبیس ریاستوں اور  چھ صوبوں میں تقسیم کیا گیا ہے ، اس کا دارالحکومت تیونس ہے ، دارالحکومت کے بعد اس کے بڑے شہر ، صفاقس ،سوسة ،القيروان ،سيدي حسين ،قابس اورالمرسى ہیں۔تیونس نے 1956 میں فرانسیسی قبضے سے آزادی حاصل کی۔

تیونسی آبادی کا تقریبا 98 فیصد حصہ  مسلمانوں پر مشتمل ہے اور باقی آبادی  مسیحیوں  اور یہودیوں پر مشتمل ہے۔

تیونسی باشندے عربی کے ساتھ ساتھ بربر زبان  کو مقامی زبان کے طور پر بولتے ہیں ، عربی ، یورپی ، بربر  اور دیگر افریقی زبانیں بھی موجود ہیں۔ بربر تاریخی  قوم ور اہم نسل ہے ، جو مسیحیت  اور اسلام کے مابین تقسیم ہے ۔

تیونسی دینار یہاں کی سرکاری کرنسی ہے جس میں لین دین ہوتا ہے۔تیونس میں اقتصادی طور  پر زراعت پر انحصار کیا جاتا ہے اور سیاحت کا شعبہ بھی اہم ہے۔یہاں کی کئی کارخانے یورپی شراکت داروں کے تعاون کے سے لگائے جا رہے ہیں جو آہستہ آہستہ بڑھ رہے ہیں ۔

جملہ حقوق بحق ویب سائٹ ( اسلام ۔۔۔کیوں؟) محفوظ ہیں 2018