11 شوال 1445 هـ   20 اپریل 2024 عيسوى 1:11 pm کربلا
موجودہ پروگرام
مین مینو

2020-02-07   434

جمہوریہ ترکمانستان

سرکاری نام جمہوریہ ترکمانستان  ہے، ترکمانستان وسطی ایشاء کا ایک ملک ہے اس کے شمال میں کرغیرستان  ہے جنوب میں  ایران اور شمال میں افغانستان  ہے۔ 1991 سے پہلے ترکمانستان سوویت یونین کا حصہ تھا۔

اس کا رقبہ 491210.0 مربع کلومیٹر ہے۔ اس کی آبادی 5125693 افراد پر مشتمل ہے۔اس کا دارالحکومت اشک آباد ہے اور ترکمن زبان یہاں کی قومی زبان ہے ۔۸۹ فیصد آبادی مسلمان ہے اور نو فیصد آتھو ڈکس مسیحی ہیں اور کچھ دیگر اقلتیں بھی ہیں جن کی تعداد بہت کم ہے۔ یہاں کی کرنسی مانٹ ہے ،صدارتی نظام ِ حکومت رائنج ہے۔

یہاں گیس کے  دنیا کے تیسرے بڑے ذخائر موجود ہیں جن کا اندازہ ۲۳ ٹریلین مکعب فٹ لگایا گیا ہے۔ اسی طرح دیگر  معدنیات میں سونا ،چاندی اور یورنیم بھی پائی جاتی ہے  لوگوں کی ایک بڑی تعداد زراعت سے بھی وابستہ ہے۔

تیرہویں صدی میں یہاں چنگیز خان نے قبضہ کر لیا ۔اسلام یہاں پہلی صدی ہجری میں ہی آچکا تھا یہاں مرو اور خراسان سے علماء  آئے۔ نادر شاہ کے دور میں یہاں کی اکثر زمین ایرانیوں کے  قبضہ میں چلی گئیں۔پھر یہاں پر روس نے قبضہ کر لیا  ۱۹۹۱ء میں یہاں سے روس کے جانے کے بعد موجودہ نظام  قائم کیا گیا۔

جملہ حقوق بحق ویب سائٹ ( اسلام ۔۔۔کیوں؟) محفوظ ہیں 2018