11 شوال 1445 هـ   20 اپریل 2024 عيسوى 5:28 pm کربلا
موجودہ پروگرام
مین مینو

 | اسلامک جغرافی |  کرغزستان
2020-08-05   852

کرغزستان

وسط ایشیاء میں واقع اس ملک کا نام آزاد کرغزستان ہے ،اس کے شمال میں قزاقستان، جنوب میں عوامی جمہوریہ چین اور جمہوریہ تاجکستان، مشرق میں پھر چین ہے جبکہ مغرب میں اس کی سرحدین ازبکستان سے ملتی ہیں۔

کرغزستان نے 1991 میں سابق سوویت یونین سے آزادی حاصل کی ۔کرغزستان کا سیاسی اور معاشی دار الحکومت بشکیک ہے جبکہ باتکن، چوئی اور جلال آباد سب سے بڑے شہر ہیں ، اور اس کی سرکاری کرنسی کرغیز سومے ہے۔اس میں صدارتی نظام قائم ہے انتظامی طور پر اسے سات صوبوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

جمہوریہ کرغیزستان کا رقبہ 199،990 مربع کلومیٹر ہے ۔اس میں پانی کا تناسب تقریبا 3.5 فیصد ہے۔کرغزستان کی آبادی لگ بھگ 5،750،000 افراد پر پر مشتمل ہے ، ان میں کرغیز ،ازبک ، روسی نسلوں ، تاتار اور ترک نسلوں کے لوگ شامل ہیں ، اور اس میں مسلمانوں کی تعداد تقریبا 80فیصد ہے ، جبکہ مسیحی مذہب کے پیروکار تقریبا 18فیصد ہیں جو مسیحیت کے مختلف فرقوں سے تعلق رکھتے ہیں ۔ باقی مذاہب میں یہودیت اور بدھ مت شامل ہیں ان کی مجموعی آبادی صرف 2فیصد ہے۔

اہل کرغیزستان روسی زبان کو بطور سرکاری زبان بولتے ہیں ابھی حال ہی میں کرغیز زبان کو بھی سرکاری زبان کا درجہ دیا گیا ہے۔یہ بات اہم کہ یہاں پر ترکی زبان کو عربی رسم الخط کے ساتھ لکھنے پر پابندی ہے۔

اقتصادی طور پر کرغزستان ایک طرف خشک آب و ہوا کا فائدہ اٹھاتا ہے اور دوسری طرف استوائی خطوط پر انحصار کرتا ہے کیونکہ اس میں بارشیں کثرت سے ہوتی ہیں۔ اس کے اہم دریاوں میں تشو، ناريين، كارا داريا اور سير داريا کے دریا شامل ہیں۔

جملہ حقوق بحق ویب سائٹ ( اسلام ۔۔۔کیوں؟) محفوظ ہیں 2018