7 شوال 1445 هـ   16 اپریل 2024 عيسوى 6:26 pm کربلا
موجودہ پروگرام
مین مینو

 | اسلامک جغرافی |  مراکش
2020-08-04   719

مراکش

اس کا نام مراکش ہی ہے جو عرب اور اسلامی ریاست ہے یہ برصغیر ہارن آف افریقہ کے علاقے میں واقع ہے اور بحیرہ روم کے شمال میں ہے،بحر اوقیانوس اس کی مغرب میں ہے،اس کے مشرق میں الجیریا اور جنوب میں موریطانیہ ہے۔

مراکش میں آئینی بادشاہت ہے اور ساتھ پارلیمانی بادشاہت قائم ہے۔یہاں کا بادشاہ ہاشمی خاندان سے تعلق رکھتا ہے۔مراکش نے 1956 میں فرانس اور اسپین سے آزادی حاصل کی ، اور اس کا دارالحکومت رباط ہے۔ اس کے بڑے شہروں میں سالی ، فیز ، ماراکیچ ، میکنیس اور تانگیر شامل ہیں۔

بین الاقوامی سطح پر دیکھا جائے تو مراکش اقوام متحدہ ،عرب لیگ،افریقی یونین،اسلامک تعاون کی تنظیم اور فرینکفرٹ کی بین الاقوامی تنظیم کا سرگرم رکن ہے۔

مراکش کا رقبہ ((711،000) مربع کلومیٹر ہے۔ اس کی آبادی (37،000،000) افراد پر مشتمل ہے۔مراکش مصر ، سوڈان اور الجزائر کے بعد سب سے زیادہ آبادی والے عرب ملک ہے جو چوتھے نمبر پر سب سے بڑا عرب ملک ہے ۔ مراکش کی سرکاری زبان عربی ہے اور بربر لوگ  اپنی زبان بربر بولتے ہیں۔مراکش کو مغربی طرف سے مسائل کا سامنا ہے جہاں ایک تحریک چل رہی جو 

"صحراوی عرب ڈیموکریٹک ریپبلک" قائم کرنے کے خواہاں ہے ۔مراکش نے اس تحریک کو کاالعدم قرار دیا ہے اور خودمختاری کے ذریعے اسے قابو کرنے کی کوشش کی ہے۔

مراکش میں مسلمانوں کی اکثریت ہے یہودی جو کہ ہراتین اور گنووا میں رہتے تھے اسرائیل کے قیام کے بعد اور پوری دنیا سے یہودیوں کو قومی وطن کے طور پر جمع کرنے کے نام پر یہاں سے بھی کافی یہودی چلے گئے۔یہودیوں کے ساتھ ساتھ ایک فیصد کے قریب مسیحی بھی مراکش میں رہتے ہیں۔

مراکش زرعی ملک ہے ، اس کا زرعی رقبہ اندازا (95،000) مربع کلومیٹر ہے ۔ اس پیداوار میں گندم ، جو ، مکئی ، سوتی ، جیلیبہ ، دال ، پھلیاں ، اور دیگر کئی چیزیں کاشت کی جاتی ہے ۔ یہاں پھل بھی کاشت ہوتے ہیں زیتون بڑے پیمانے پر کاشت ہوتا ہے زیتون کو برآمد بھی کیا جاتا ہے ، مراکش زیتون کی پیداوار میں ساتواں بڑا ملک ہے۔

مراکش کے (20) سب سے بڑے وسائل میں مچھلی کی برآمد پر بھی شامل ہےہے ، خاص طور پر 2004 کے بعد اس کی پیداواری پالیسی جاری کی گئی ہے۔

مراکش کی صنعتیں جی ڈی پی کا تقریبا ((30) فیصد حصہ تشکیل دیتی ہیں ، جو 2009 کے بعد مملکت کی طرف سے اختیار کردہ پالیسی کے بعد اضافہ کی توقع رکھتے ہیں۔ دوست ممالک کے معاہدوں کے ذریعے اسے ترقی دی جا رہی ہے۔

معدنیات کی بات کی جائے تو فاسفیٹس ، سیسہ ، مینگنیج ، تانبے اور چاندی کی پیداوار مشہور ہے۔

 مراکش چین اور ریاستہائے متحدہ امریکہ کے بعد فاسفیٹس تیسرا سب سے بڑا پروڈیوسر ہے۔


جملہ حقوق بحق ویب سائٹ ( اسلام ۔۔۔کیوں؟) محفوظ ہیں 2018